Print this page

مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی فوکل پرسن حکومت سندھ برائےامور محرم الحرام وقار مہدی سے سی ایم ہاؤس میں ملاقات

28 جولائی 2021

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری، مشیر وزیراعلیٰ سندھ اور فوکل پرسن حکومت سندھ برائے امور محرم الحرام سید وقار مہدی سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی صوبائی پولیٹیکل سیکرٹری سید علی حسین نقوی نے کی جبکہ وفد میں مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، میر تقی ظفر اور عسکری رضا شامل تھے۔ ملاقات میں محرم الحرام سے قبل صوبہ سندھ اور بالخصوص شہر کراچی میں عزاداری کے اجتماعات کی سکیورٹی، بلدیاتی مسائل اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree