Print this page

وزارت خارجہ اور مذہبی امور پاکستانی زائرین کو عراقی ویزے کے حصول میں درپیش مشکلات کے حل کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرے ، علامہ باقرعباس زیدی

02 ستمبر 2022

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کے سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ عراقی سفارت خانے کی جانب سے زائرین کو ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے کافی تعداد میں ہوائی ٹکٹ زائع ہوگئے ہیں ۔عراق اربعین پر پاکستان کے مختلف شہروں سے ہزاروں کی تعداد میں عزاداران نجف سے کربلا پیادہ روی اور کربلا معلیٰ میں مراسم عزاداری انجام دیتے ہیں۔رواں سال پاکستان سے اربعین حسینی پر لاکھوں زائرین کی کربلا زمینی اور فضائی راستوں سے روانگی متوقع ہے۔اربعین پر کربلا جانے کیلئے کے لئے زائرین نے ایران کا ویزا بھی اپلائی کیا ہوا ہے،لیکن موجودہ عراقی سفارت خانہ کی تساہل پسندی سے یہ خدشہ ہے کہ زائرین کو اربعین امام عالی مقام ملک میں ہی نہ کرنا پڑے۔

علامہ باقر عباس زیدی نے دفتر خارجہ اور وزارت مذہبی امور سے مطالبہ کیا کہ سفارتی تعلقات و روابط کے زریعے زائرین کو عراقی ویزہ نہ ملنے کی موجودہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ملک خداداد پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کے جلد ازجلد ویزہ حصول میں اپنا موثر کردار ادا کریں ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree