Print this page

ضمنی انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر ایک سوالیہ نشان ہے، سید احسن عباس رضوی

18 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر احسن عباس رضوی نے 16اکتوبر کو این اے 237 ملیر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بے ضابطگیوں،بدانتظامی اور بدنظمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ضلعی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے 23اکتوبر بروز اتوار کو شہر قائد میں دوسری مرحلے میں ہونے وا لے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ملیر یو سی3 جعفرطیار سوسائٹی کے حلقے میں شامل تمام پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا جائے۔بلدیاتی انتخابات سے قبل حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر ایک سوالیہ نشان ہے اس سے قبل صوبے میں بلدیاتی وضمنی انتخابات کے دوران ہونے والی بد نظمی، پر تشدد واقعات مختلف پولنگ اسٹیشنز پرٹھپہ مافیا کی یلغار کی پرانی روایات دہرائی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کی وڈیرہ شاہی انتخابات پر بری طرح مسلط ہے ملک میں شفاف الیکشن ایک خواب بنتا جارہا ہے حقیقی ووٹرز کیلئے دانستہ طور پر مشکلات کھڑی کر کے من پسند امیدوار کو کامیاب کرانے کی کوشش سے انتخابی عمل کو مشکوک بنا دیا جاتا ہے جس کے خاتمہ کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فوری اورسخت اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملیر یو سی3 جعفرطیار فوج کی نگرانی میں  الیکشن کا انعقاد کروایا جائے الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات سے قبل ان خامیوں کو درست کرے جو انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے بصورت دیگر ان انتخابات کو الیکشن کمیشن و سندھ حکومت کی جانب سے جانبدارانہ سمجھا جائے گا۔اجلاس میں سید علی احمر زیدی نائب صدر ضلع ملیر شعیب رضا،قیصر عباس زیدی، امیدوار برائے یوسی چیئرمین سجاد اکبر،وائس چیئر مین عارف رضا، امیدوارجنرل کونسلر ممتار مہدی،عمران زیدی،سلمہ افتخار سمیت دیگر موجود تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree