Print this page

ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے صدر احسن عباس کی وفدکے ہمراہ پی ٹی آئی ملیر کے صدر سے ملاقات، والدہ کے انتقال پرتعزیت

16 دسمبر 2022

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے وفد کی پاکستان تحریک انصاف ملیر ٹاؤن کے صدر بلال خان نیازی سےان کے دفترمیں ملاقات، ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

وفد میں ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی، سینیئرنائب صدر مولانا گلزارحسین شاہدی ، نائب صدر شعیب رضا ، پولیٹیکل سیکریٹری عارف رضا زیدی اور دیگر شامل تھے، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان علاقائی مسائل سمیت ملکی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جماعتوں نے مستقبل میں بھی روابط کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree