Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما نوید علی شاہ کی کوشش اخبار کے رپورٹر اور ایم ڈبلیوایم کے سابق میڈیا سیکریٹری نویدمیمن کو یرغمال بنانے کی مذمت

10 جنوری 2023

وحدت نیوز(گڑھی یاسین) کوشش اخبار ڈسٹرکٹ شکارپور کے رپورٹر جاوید راھوجو اور ایم ڈبلیو ایم تحصیل گڑھی یاسین کے سابقہ میڈیا کواڈینیٹر نوید علی میمن 12 دوستوں کے ہمراہ کچے کے علاقے سے مدیجی واپس آرہے تھے تو ڈاکوؤں نے ہتھیاروں کے زور پر رستا روک کر ان کو یرغمال بنا کر دو گھنٹے تک اپنے پاس رکھا اور ان سے لوٹ مار کی تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے پر مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے صدر سید نوید علی شاہ نقوی نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل ضلع شکارپور کے اندر ڈاکوؤں کا راج نظر آرہا ہے عوام کی جان مال محفوظ نہیں ہے انہوں کہا کہ اغواء چوریاں، روز کا معمول بن چکی ہیں پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد بھی عوام سے تعاون کرنے کے لیے تیار نہیں مزید انہوں نے کہا کہ میں آئی جی سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ ایس ایس پی شکارپور سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فی الفور واقعہ کا نوٹس لے کر صحافیوں سے انصاف کیا جائے اور ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree