Print this page

حکومت پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر اعلان جنگ کرنا چاہیے،جتنی سے اٹھیں گے اتنی زیادہ قربانی دینی ہوگی،نویدعلی شاہ

03 فروری 2023

وحدت نیوز(پشاور) پولیس لائن پشاورکی مسجد میں پیش آنے والے دہشت گردی کے المناک واقعہ پر مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے صدر سید نوید علی شاہ نقوی نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ المناک سانحے پر دلی صدمہ پہنچا ہے بیگناہ شہید ہونے والے محب وطن پاکستانیوں کے لواحقین سے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر اعلان جنگ کرنا چاہیے، دہشت گردوں کے خلاف جتنا دیر سے اٹھیں گے اتنی زیادہ قربانیاں دیں گے، اس نے مزید کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہونا چاہیے اور پاکستان کی پاک سرزمین سے دہشت گردوں کے وجود سے پاک کیا جائے دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے یہ انسانیت کے قاتل ہیں قاتلوں کے خلاف حکومت کو اعلان جنگ کرنا چاہیے اس نے مزید کہا کہ میں شہداء پشاور کے مغفرت کے لیے دعا کرتا ہوں کہ اللہ رب العزت شہداء کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree