Print this page

ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی کے بہنوئی اسداللہ انتقال کرگئے، قائدین و رہنماؤں کا اظہار تعزیت

27 مارچ 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) سید علی حسین نقوی صوبائی سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بہنوئی اسداللہ ولد قربان علی علمدار روڈ کوئٹہ میں اچانک حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے  خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم نے قومی و بین الاقوامی شوٹنگ مقابلوں میں حصہ لے کر پاکستان کے لئے متعدد بار طلائی تمغے حاصل کرکے وطن کا نام روشن کیا۔مرحوم کی نماز جنازہ کل علمدار روڈ پر ادا کی جائے گی۔

مرحوم کے انتقال پرُ ملال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، صوبائی صدر سندھ علامہ سید باقرعباس زیدی ، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری سمیت دیگر مرکزی ، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی رہنماؤں نے علی حسین نقوی سے افسوس اور تعزیت کااظہار کیا ہے۔

رہنماؤں نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئےکہا کہ خداوند متعال مرحوم کو جوارآئمہ معصومین ؑ میں محشور فرمائے اور ان کے تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا اجر عظیم مرحمت فرمائے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree