Print this page

مجلس علمائے شیعہ پاکستان سندھ کے وفد کی ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صدر آغاعلی رضوی سے ملاقات ، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت

08 مئی 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان  کے صدر علامہ آغا سید علی رضوی کے بہنوئی کی وفات پر مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ عبداللہ مطہری نےوفد کے ہمراہ تعزیت کی ، انہوں نے کہاکہ شیخ محمد طہ کی وفات پر بہت دکھ ہوا خدا وند متعال سے دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے صدر علامہ آغا سید علی رضوی کے بہنوئی کی وفات پر مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ سندھ کا صدر علامہ عبداللہ مطھری وفد کے ہمراہ، تعزیت کے لئے پہنچے مرحوم کے درجات بلند کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر مجلس علماء شیعہ سندھ کے  صدر علامہ عبداللہ مطھری نے آغا علی رضوی کے بہنوئی کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آغا آپ کے بہنوئی کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا آپ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت رکھتے ہیں جبکہ اس موقع پر صوبائی نائب صدر شیخ محمد اسحاق قرائتی، مولانا غلام رضا کھوھارو، عمران علی دستی، مولانا نثار علی سمائر، وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑو بھی ہمراہ تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree