Print this page

شہر میں جرائم پیشہ افراد کا راج ہے،پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں، علی حسین نقوی

11 جون 2023

وحدت نیوز(کراچی)الاآصف پیٹرول پمپ کراچی ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی کا اظہار مذمت اور افسوس۔

میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر موجود دو پولیس اہلکاروں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں ۔شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں ۔

 علی حسین نقوی نے کہا کہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کا راج ہے ۔پولیس محافظوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

ان کاکہنا تھا کہ اسڑیٹ کرائم میں ملوث جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانون سخت کیا جائے۔اسٹریٹ کرائم میں ملوث جرائم پیشہ افراد کو سر عام پھانسی دی جائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree