عظمت زہرا(س)کانفرنس23فروری کو سکھرمیں منعقد ہوگی، علامہ راجہ ناصرعباس خصوصی خطاب کریں گے، چوہدری اظہر حسن

20 فروری 2020

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سکھر شعبہ خواتین کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے 23فروری بروز اتوار دن گیارہ بجے عظیم الشان عظمت زہرا (سلام اللہ علیہا) کانفرنس کاانعقاد المہران کلچرل سینٹرسکھر میں ہو گا جس میں خصوصی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔

جبکہ کانفرنس سے حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ حسن ظفر نقوی، خانم نرجس سجاد،محترمہ شبانہ میرانی سمیت دیگر نامور مقررین بھی خطاب فرمائیں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری اظہر حسین نے  وحدت ہاؤس میں کابینہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔

 انہوں نے کہا کانفرنس کے انعقاد کا مقصد خواتین کو ایسے بلندکردار اور عالی اوصاف سے آگاہ کرنا ہے جن کی دورحاضر میں اشد ضرورت ہے۔کانفرنس میں جناب زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت کے عملی پہلووں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین میں اجتماعی ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا،انہیں ان کے اصل مقام اور تشخص کا احساس دلانا،خود اعتمادی کا فروغ،نظام مرجعیت و رہبریت کا تعارف اور تعلیمی و تربیتی شعور پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ میدان عمل میں خواتین کے کردار کی ضرورت و اہمیت بیان کرنا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree