پیروان قرآن و اہلبیتؑ 27 مارچ کو ثابت کردیں گے کہ اب ملک میں امریکی و سعودی مداخلت کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، علامہ صادق جعفری

09 مارچ 2022

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے وحدت سیکرٹریٹ میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل تعلیمات قرآن و اہلبیت ؑ میں مضمر ہے، انشاء اللہ 27 مارچ کونشتر پارک میں منعقد ہونے والی عظمت و قرآن و اہلبیتؑ کانفرنس 22 کروڑ مفلوک الحال عوام کے لئے روشنی کی کرن ثابت ہوگی، اس روز ہزاروں فرزندان توحید سرزمین وطن پر ہونے والی دہشت گردی، لاقانونیت، ٹارگٹ کلنگ، بیرونی مداخلت اور حکومت کی خاموش پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کا اعلان کریں گے۔ اس موقع پر علامہ ملک غلام عباس، مولانا نشان حیدر ساجدی، آصف صفوی، میر تقی ظفر بھی موجود تھے۔ علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ آج امریکی و سعودی نفوذ کی بدولت سرزمین پا ک بے گناہ انسانوں کے خون سے رنگین ہے اور کربلا کا منظر پیش کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ہر روز بے گناہوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے، اس لئے ہر باضمیر، غیرت مند، شجاع اور وطن سے محبت کرنے والے فرد پر فرض ہے کہ وہ پاک سرزمین کی حفاظت کے میدان عمل میں اترے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوتی دہشتگردی لاقانونیت اور بدامنی امریکی غلامی کا نتیجہ ہے، انشاء اللہ پاکستان سے محبت، حق کی شناخت اور طاغوت کی غلامی سے انکار کرنے والے پیروان قرآن و اہلبیتؑ 27 مارچ کو ثابت کردیں گے کہ اب ملک میں امریکی و سعودی مداخلت کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا اور وطن عزیز کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کی پاک فوج کی تمام کوششوں کو مکمل سپورٹ کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree