انتظامیہ تعلیمی اداروں میں یوم حسین (ع) کی تقاریب پر پابندی کا نوٹس لے ، مختار دایو

28 نومبر 2013

وحدت نیوز(ٹھٹھہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کے سیکریٹری جنرل مختیار دایو نے شاہ عبدالطیف بھٹائی یونیورسٹی سندھ اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں یوم حسین (ع) کے پروگرام کو انتظامیہ کی جانب سے روکنے، حیدر آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے ہمدرد اختر حسین زیدی سمیت ۴ پولیس اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین (ع) کسی خاص فرقے یا گروہ کے امام نہیں بلکہ امام عالی مقام محسن انسانیت اور انبیاء علیہ السلام کی محنت کو بچانے والی شخصیت ہیں۔ ان  کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام نے میدان کربلا میں اپنے خانوادے کی قربانی دے کر خداوند متعال کی خوشنودی اور رضا حاصل کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز اور کالجز میں یوم حسین (ع) کے پروگرامات کو روکنا انتظامیہ کی متعصب اور انتہا پسند سوچ کی ترجمانی ہے، امام حسین علیہ السلام کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر ہی تمام تر مشکلات سے نجات پاسکتے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ حیدر آباد جیسے پر امن شہر میں دہشت گردی کی وارداتیں نیک شگون نہیں ہیں ، عوام اپنے ارد گرد ماحول پر نظر رکھیں ، پولیس اہلکاروں پر حملے اس بات کا اشارہ کر رہے ہیں کہ یہ ملک دشمن عناصر حیدرآباد میں مذید دہشت گر د کاروائیاں کر سکتے ہیں ، خفیہ ایجنسیاں اور سکیورٹی ادارے ایم ڈبلیو ایم کے ہمدرد اختر حسین زیدی سمیت ۴ پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کریں اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں ۔

 

مختیار دایو نے مزید کہا کہ آبرومندانہ زندگی گزارنے کے لیے امام عالی مقام کی شخصیت کامل ترین نمونہ ہے، اس وقت پاکستان کے مسائل کی ایک بڑی وجہ انتہا پسند قوتیں اور اُن کی سوچ ہے۔ اس موقع پر اُنہوں نے شاہ عبدالطیف بھٹائی یونیورسٹی کے طلباء کی گرفتاری کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس و رینجرز کی جانب سے امام عالی مقام (ع) سے محبت رکھنے والے طلباء کی گرفتاری اُن کے کردار کو آشکار کرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک بھر کے کالجز اور یونیورسٹیز میں ہر سال یوم حسین (ع) کی تقریبات منعقد ہوتیں ہیں، جبکہ شاہ عبدالطیف بھٹائی یونیورسٹی اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں یوم حسین (ع) کے انعقاد میں رُکاوٹیں پیدا کرنا انتہا پسند فکر کی عکاسی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree