Print this page

اوآئی سی سعودی حکومت پر جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے دباؤ ڈالے ، علامہ امداد علی نسیمی

16 اگست 2013

وحدت نیوز (حیدرآباد) جنت البقیع ناصرف مکتب تشیع بلکے مکتب اہل سنت کے نذدیک بھی قابل احترام اور مقدس مقام ہے ، سعودی شاہی حکومت نے مسجد نبوی کی توسیع کی آڑ میں جو مقام مقدسہ مسمار کیئے اس عمل سے نہ خدا خوش ہوا ہوگا نہ ہی رسول کریم (ص) کی ذات مبارک، ہم تمام مسلم ممالک اور او آئی سی سے مطالبہ کر تے ہیں کہ جنت البقیع میں موجو د تمام قبور مقدس کی ازسر نو تعمیر کے لیئے سعودی شاہی حکومت پر دباؤ ڈالیں ۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی ، عالم کربلائی اور علامہ گل حسن مرتضوی نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر قدم گاہ مولا علی (ع) میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جنت البقیع میں مدفون عالم اسلام کی قابل احترام ہستیوں کی قبور کو بدردی سے منہدم کر دیا گیا ، اور عالم اسلام خاموش رہا ، جنت البقیع میں مدفون دختر رسول (ص) جناب فاطمہ زہرا (س)، امہات المومنین (رض)، اجداد رسول اکرم(ص) اور اصحاب (رض ) پیغمبر تمام مکاتب اسلامی کے لئے باعث احترام ہیں ، آل سعود نے جنت البقیع کی تاراجی کے بعد نہ صرف شیعوں بلکے تمام عالم اسلام کے قلوب کو رنجیدہ کیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہتمام مسلم ممالک کے حکمران اور او آئی سی جنت البقیع میں موجو د تمام قبور مقدس کی ازسر نو تعمیر کے لیئے سعودی شاہی حکومت پر دباؤ ڈالیں ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree