Print this page

جہاد فی سبیل اللہ کا صحیح مقام ، وقت اور طریقہ کارکا تعین فقط ولی امرالمسلمین ہی کر سکتا ہے، علامہ مختار امامی

08 جولائی 2014

وحدت نیوز(نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں جہاد کے نام پر انسانی خون کو ضائع کیا جا رہا ہے ، پوری دنیا میں افراتفری ی اور دہشگردی کو ہوا دی جا رہی ہے اور نوجوان نسل کو جہاد اسلامی کی غلط تشریح پیش کی جارہی ہے انہوں نے یہ بات ضلع نوشہرو فیروز کے شہر مٹھیانی میں الہادی اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ خمسہ فہم اسلام میں جہاد اور اجتہاد کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہی  انہوں نے کہا کہ قران شریف میں جہاد کی دو معنی بیان کی گئی ہیں ایک جہادبا لنفس اور دوسری جہاد فی سبیل اللہ  آج کے معاشرے میں جہاد کی معنی صرف ہتھیار اٹھانا اور قتل غارت گری لیا گیا ہے جس کی بنا پر قوم جہاد کے اصل مفھوم سے محروم ہوتی دکھائی دی رہی ہے ہمیں جہاد فی سبیل الله کے لے اجتہاد کو بھی سمجھنا ہوگا اور ولی امر کی طرف متوجہ ہونا ہوگا آج لبنان ، عراق اور شام کی صورت حال کو مد نظر رکھتنے ہوئےہمیں قران اور حدیث کی روشنی میں دیکھنا ہوگا کہ جہاد کس بنا پر ہونا چایئےاور طاغوت کا مقابلہ کس طرح کرنا چاہئے انکی قیادت کس کو کرنی چاہئے جب ان سوالات کا جواب سامنے آگیا توہم جہاد اور اجتہاد کو آسانی سے سمجھ سکیں گے-  اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل اعجاز علی ممنائی اور الہادی اکیڈمی کے پرنسپل مولانا شبیہ الحسن جوادی بھی موجود تھے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree