Print this page

حکومت فرقہ واریت پھیلانے والوں کو لگام دے، علامہ مختار امامی

20 نومبر 2013

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ سانحہ عاشورہ راولپنڈی ایک سوچی سمجھی سازش ہے، جس کا مقصد عاشورہ امام حسین علیہ السلام کو نقصان پہنچانا اور پاکستان میں فرقہ واریت کو پھیلانا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس سازش کو کامیاب بنانے میں مبینہ طور پر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنا حق ادا کیا اور اپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے اور حالات کو کنڑول کرنے کے بجائے خود تماشائی بنے رہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام محب وطن پاکستانی اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس طرح کے فرقہ ورانہ فسادات کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ مسجد و امام بارگاہ کو جلانے میں کسی بھی شیعہ سْنی کا ہاتھ نہیں ہوسکتا، کوئی بھی سچا مسلمان، اسلام اور مسلمانوں کے مقدسات کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ ان دہشتگردوں کو لگام دے اور ان سانحات میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور مظلوموں کا زیادہ امتحان نہ لیا جائے، ورنہ حالات کی ذمہ داری خود انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree