Print this page

شام و مصر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے ، ایم ڈبلیو ایم کراچی

12 ستمبر 2013

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنماعلی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ شام و مصر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اورحکومت  پاکستان کی جانب سے طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر  کل شہر بھر کی جامع مساجد کے باہربعد نماز جمعہ  احتجاجی مظاہرے منعقد کیئے جائیں گے ، مرکزی احتجاجی مظاہرہ خوجہ جامع مسجد کھارادر کے باہر منعقد کیا جائے گا ، جس میں مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی خطاب کریں گے ، اس کے علاوہ حسینی جامع مسجد برف خانہ ملیر ، جامع مسجد مصطفیٰ عباس ٹائون ، جامع مسجد حسینی ایوب گوٹھ اور جامع مسجد خدیجتہ الکبریٰ اورنگی ٹائون میں بھی احتجاجی مظاہرے منعقد کیئے جائیں گے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree