Print this page

عظمت ولایت کانفرنس پاکستان میں بسنے والے تمام مظلوموں کی آواز ہے، علامہ امداد نسیمی

22 اکتوبر 2013

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے نشتر پارک میں 27 اکتوبر کو منعقدہ عظمت ولایت کانفرنس میں شرکت کے لئے جانے والے قافلوں کو سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما نہ ہوسکے۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ان کے ہمراہ مولانا گل حسن مرتضوی، عاصم مرزا اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امریکا کی بڑھتی ہوئی مداخلت، دہشت گردوں کی پشت پناہی اور مظلوم عوام کو خاک و خون میں نہلانے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد ہر شخص کو اپنی مذہبی رسومات کی آزادی کے تحت رکھی گئی تھی لیکن اس کے برعکس مساجد، امام بارگاہوں، چرچ سمیت کوئی عبادت گاہ محفوظ نہیں اور دہشت گرد اپنا جرم مانتے ہوئے دندناتے پھر رہے ہیں۔ علامہ امداد علی نسیمی نے کہا کہ 27 اکتوبر کو کراچی کے نشتر پارک میں منعقد ہو نے والی عظمت ولایت کانفرنس پاکستان میں بسنے والے تمام مظلوموں کی آواز ہے، عظمت ولایت کانفرنس ماضی کے تمام اجتماعات کا ریکارڈ توڑ دے گی۔ انہوں نے ایس ایس پی حیدرآباد سے بھی مطالبہ کیا کہ حیدرآباد میں بھی سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree