Print this page

مجلس و جلوسوں میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایم ڈبلیوایم سندھ

06 نومبر 2014

وحدت نیوز (کراچی) عشرہ محرم الحرام ایام عزا مجلس و جلوسوں میں تعینات سیکورٹی اہلکار وں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ واہگہ باڈر دہشتگردی اور مساجد و امام بارگاہوں پر دہشتگردی کرنے والی کالعدم جماعت کی حمایت کرنے والی دینی جماعتوں اور مدارس کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے ۔، حکومت اورریاستی ادارے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم کالعدم جماعتوں اور ان کی بغل بچہ تنظیموں کے خلاف کاروائی کرئے ۔ عشرہ محرم الحرام کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے زریعہ شہید و زخمی ہونے والے عزاداران اور سکیورٹی اہلکاروں کے ورثہ سے اظہارہمدردی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی اور ایم ڈبلیو ایم مرکزی عزاداری سیل کے رہنماء علی حسین نقوی نے ایم ڈبلیوایم مرکزی عزاداری سیل کے اجلاس میں خطاب کے دوران کیا ۔اجلاس میں علامہ حسن ہاشمی ،علامہ مبشر حسن ،علامہ علی انور،اصغر عباس زیدی،ڈاکٹر مڈثر حسین،انجینئر رضا نقوی،آصف صفوی اور ایم ڈبلیو ایم عزاداری سیل کرا چی کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شر کت کی اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم عزاداری سیل کی کارکردگی بلخصوص شہر کے مختلف علاقوں میں عشرہ محرم الحرام کے دوران مجا لس و جلوس عزاء کی سکیورٹی و دیگر امور کامجموعی جا ئزہ لیا گیا۔

 

 علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں مجلس و جلوس پر تعینات سیکورٹی اہلکار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور کراچی کے مختلف علاقوں بشمول عائشہ منزل آئی آر سی مسجدو امام بارگاہ ،گلستان جوہر مسجد وامام بارگاہ وحدت مسلمین، مسجد وامام بارگاہ مدینتہ العلم نیپا چورنگی پر دہشتگردوں کی جانب سے کیئے جانے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں واقعات میں شہید ہونے والی کم سن بچی بتول زہراء ،سمیت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے ایم ڈبلیو ایم کے ہمدرد واجد حسین شاہ اورزخمی ہو نے والے عزاداران اور سکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

 

علامہ مختار امامی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان تمام واقعات میں ملو ث دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے اور ان تمام واقعات کی رپورٹ پیش کی جائے اور اس کی تشہیر میڈیا کے زریع عوام تک کی جائے اور ان دہشتگردوں کو سر عام پھانسی دی جائے،آخر میں علامہ مختار امامی نے ایام عزاء کے پہلے عشرہ کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات پر حکومت سندھ سمیت تمام سیکورٹی ایجنسی کو خراج تحسین پیش کیا،اور کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ دوران محرم و صفر مجالس و جلوس عزاء حکومت اور سکیورٹی اداروں کا اسی طرح تعاون جاری ہے گا ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree