مزارات ، میلاد اور جلوس عزا کے مخالفین کا پاکستان پر قبضے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا،علامہ مختار امامی

07 جنوری 2014

وحدت نیوز (کراچی) گلشن معمار میں دربار حضرت ایوب کے مزار پرپیش آنے والے اندوہناک واقعے پرمجلس وحدت مسلمین سندھ جنرل سیکریٹری مولانا مختارامامی نے پرزورمذمت کرتے ہوئے واقعے کوسندھ حکومت کی نااہلی قراردیاہے۔ وحدت ہاؤس کراچی سے جاری ہونیوالے بیان میں مولانا مختارامامی کاکہناتھاکہ مٹھی بھردہشتگردوں نے پورے ملک کویرغمال بنارکھاہے محرم الحرام سے قبل ہی دہشتگردوں کی مجالس وجلوسوں پر حملوں پر دھمکیوں کے بعد پنجاب حکومت کوالرٹ ہوناچاہیے تھا جس میں قطعی طورپر ناکام رہی ہے،ٹھٹھہ،شہدادکوٹ ،خیرپورٹنڈوالہ یار کے ساتھ ساتھ صوبائی دارالخلافہ کراچی میں بھی دہشتگرداپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں کہیں پر سبیلوں کوبندکرنے کے لیے منتظمین کودھمکیاں د ی جارہی ہیں تودوسری جانب جلوس عزاء کے پرمنٹ ہولڈرز کوبھی نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔مگر ہم بتانا چاہتے ہیں ملک بھرمیں شیعہ سنی بھائی متحد ہیں اوران بزدلانہ کارروائیوں سے تفرقہ ڈالنے کی کوششوں کو ناکام بنادیاجائیگا۔گلشن معمار میں مزار حضرت ایوب میں زائرین کو شہیدکردیاگیاجومکمل طورپر صوبائی حکومت کی ناکامی اوران کے گماشتوں کی کارروائی ہے جن کوحکومتی بنچوں پر بیٹھنے والے سابق اورموجودہ کالعدم گروہوں کی سرپرستی حاصل ہے ۔مولانامختارامامی کامزیدکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کی کارکردگی نہ پہلے اطمینان بخش تھی نہ اب ہے۔حکومت میں شامل اراکین اسمبلی دہشتگردگروہوں کی مکمل حمایت اوران کی سرپرستی کے بھی دعوے کرتے ہیں جوکسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔کراچی میں صوبائی حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود کالعدم جماعت کے کارکنوں نے شہربھرکی شاہراہوں پرنازیبا چاکنگ کی جس کاانتظامی سطح پر کوئی نوٹس نہیں لیاگیا۔مولانا مختارامامی کامزیدکہناتھاکہ مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے ہم وفاقی اورصوبائی حکومتوں کومتنبہ کرتے ہیں جشن میلاد النبی کے محافل و میلاد اور جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی کویقینی بنائے



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree