Print this page

نصر اللہ شجیع کی ناگہانی وفات پر اہل خانہ اور جماعت اسلامی کی قیادت کو تعزیت پیش کرتے ہیں ،علامہ صادق تقوی

06 جون 2014

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی نے جماعت اسلامی کراچی کےنائب امیر نصر اللہ شجیع کی نا گہانی وفات پر ان کے اہل خانہ اور جماعت اسلامی کی قیادت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، نصر اللہ انتہائی شفیق ، مہربان ، نرم گواور زیرک سیاستدان تھے، انہوں نے ایک معصوم طالب علم کی جان بچانے کے لئے دریا میں چھلانگ لگائی وہ اس بچے کی جان تو نہ بچا سکے لیکن انسانیت کی بقاء کے لئے اپنی جان قربان کر گئے، ان کی موت نے انسانیت سے محبت کے جذبے کو پروان چڑھایا ہے، خدا انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائےواضح رہے کہ ،نصر اللہ شجیع جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر تھے اور ابھی کچھ دن قبل ہی آپ ایک طالب علم کی جان بچاتے ہوئے دریا میں ڈوب گئے۔ انہوں نے ایک زندہ مثال قائم کی ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree