Print this page

نظریہ پاکستان سے منحرف حکمرانوں نے وطن عزیز کو تباہی کے دھانے پر پہنچادیا، علامہ مختار امامی

22 مارچ 2014

وحدت نیوز( کراچی) یوم پاکستان کے موقع پر وحدت ہاؤس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کہا کہ پاکستان کو آج انہیں قوتوں سے خطرات لاحق ہیں جنہوں نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی ، پاکستان بچانے کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح اورعلامہ محمد اقبال کے افکار ونظریات پر عمل کر نا ہو گا، ملک تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے،موجودہ سیاسی و مذہبی لیڈرشپ نے تحریک پاکستان کے بزرگ اکابرین کی سیرت و کردار کو ترک کر دیا، پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے ہمیں حق کا ساتھ دینا اور باطل سے برائت کر نی ہو گی، انہوں نے کہاکہ حکمران وطن دشمن گروہوں کے ہاتھوں یرغمال ہو چکے ہیں، بھارت کے ساتھ تجارت کے خواہاں حکمران معصوم کشمیری ماؤں ، بہنوں، بچوں ، جوانوں اور بزرگوں کو خون فراماش کر چکے ہیں ، آج ہمارے حکمرانوں کو پر امن پاکستان سے زیادہ پر امن افغانستان کے خواہاں ہیں ، پاکستانیت ہمارے حکمرانوں کے روح سے نکل چکی ہے،کرپشن ذدہ ، خون آلود، لڑکھڑاتاپاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی ارواح کو تڑپاتا ہے۔ عوام کو خود آگے بڑھ کر پاکستان کی بقاء اور سالمیت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، باہمی اتحاد و وحدت ہی ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔ یوم قرارداد پاکستان کے عظیم دن پر ہمیں وطن عزیز کے تحفظ کا عزم دھرانا ہو گا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree