ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس، شعبہ جاتی فعالیت کیلئے اہداف کا تعین

21 اگست 2017

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کا اجلاس گذشتہ روز صوبائی آفس پشاور میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی کے زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مرکز کی جانب سے مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی علامہ اصغر عسکری  نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل نے کابینہ کو اگست2017 تک کے جزئیات پر مشتمل تفصیلی مالیاتی رپورٹ پیش کی۔ علاوہ ازیں صوبائ آفس کی فعالیت و سیٹنگ کی ذمہ داری بطور مسؤل آفس سلامت جعفری کو دی گئی۔ جبکہ شعبہ جات میں سیاسیات، عزادازی، میڈیا، جوان، قانونی امور کو ٹیم اورسیل تشکیل دینے کی ھدایات کی گئی۔ علاوہ ازیں کوہاٹ آفس میں 14اور24 مئی کی میٹنگز میں جو فیصلہ جات ہوئے تھے، اس کی روشنی میں بعض شعبہ جات کو، مختلف ضلعوں میں عملی کارکردگی رپورٹ کابینہ میں پیش کرنے کا پابند کیا گیا۔ تقریباً دو ہفتوں کی فعالیت کے بعد، اگلی میٹنگ عی دقربان کے بعد منعقد ہوگی، جسمیں متعلقہ ذمہ داران اپنی رپورٹ پیش کرینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree