Print this page

دہشت گردی کے شکارضلع ہنگو کے عوام کو فاٹا کے آئی ڈی پیز کی طرز پر سہولیات فراہم کی جائیں، علامہ ارشادعلی

05 دسمبر 2019

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی نے کہا ہے کہ ضلع ہنگو کا علاقہ شاہو خیل گیارہ سال گزرنے کے بعد بھی تباہ حالی کی تصویر بنا ہوا ہے۔2008میں طالبان نے دہشت گردی کی بدترین کارروائی میں پورے علاقے کو تباہ کر دیا تھا جس سے دو سو پچاس سے زائد گھرانے متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ علاقے کی امام بارگاہ اور مساجد بھی اس تباہی کی زد میں آئیں۔طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی ان بے گھر خاندانوں کو آباد نہیں کیا جا سکا۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا کے آئی ڈی پیز کی طرز پر ان لوگوں کو رہائشی سہولیات سمیت دیگر بنیادی ضروریات فراہم کی جائیں تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree