Print this page

ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ وحید کاظمی کی کرک میں مندر نذرِ آتش کرنے کی پرزورمذمت

01 جنوری 2021

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے کرک میں مندر نذرِ آتش کرنے کے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کسی کے مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔ملک کے آئین کے مطابق بھی اقلیتوں کوہر طرح کی مذہبی آزادی حاصل ہے۔یہ شرپسندانہ اقدام ان عناصر کی کاروائی ہے جو ملک میں مذہبی منافرت کو ہوا دے کر انارکی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا جو قوتیں یہ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ پاکستان میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں مذکورہ واقعہ میں وہی ملوث ہیں۔ایسے واقعات کی روک تھام کے لیےعبرتناک سزاؤں پر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے واقعہ پر چیف جسٹس آف پاکستان کے ازخود نوٹس کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی اور اقلیتوں کی دلجوئی کے پیش نظر یہ اقدام انتہائی اہم اور قابل تحسین ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree