Print this page

سابق سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کی پی پی پی کے وفد کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم رہنماؤں سے ڈیرہ اسماعیل خان میں ملاقات

15 نومبر 2021

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکرٹری جنرل علامہ غضنفر نقوی کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے ۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ومرکزی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم خان کنڈی کی وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ غضنفر علی نقوی کی رہائشگاہ پر آمد اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسد علی زیدی بھی موجود تھے۔

میٹنگ میں بلدیاتی انتخاب کے حوالے سے دو طرفہ امور پر بات کی گئی،پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں ڈویژنل صدر پی پی پی حاجی امان الحق خان غزنی خیل، ڈسٹرکٹ صدر پی پی پی سجاد شیرازی، ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری نورنگ خان گنڈہ پور اور نوابزادہ طاہر بن یامین خان شامل تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree