Print this page

مجلس علمائے شیعہ خیبرپختونخوا کے رہنما علامہ سید عبدالحسین الحسینی کا اہلسنت مدرسہ جامعہ مرکز اسلامی کا دورہ

27 ستمبر 2022

وحدت نیوز(ڈی آئی خان)مجلس علمائے شیعہ خیبر پختونخوا کے رہنماء علامہ سید عبد الحسین الحسینی نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، اس موقع پر وہ اہلسنت مدرسہ جامعہ مرکز اسلامی ڈیرہ اسماعیل خان بھی گئے، جہاں انہوں نے مدرسہ کے مدیر اعلیٰ مولانا سید نسیم علی شاہ ہاشمی سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء علامہ ارشاد علی اور کربلائی نوروز علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس ملاقات میں مختلف دینی امور پر گفتگو ہوئی اور دونوں علمائے کرام نے اتحاد بین المسلمین کو امت مسلمہ کے لئے ناگزیر قرار دیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree