Print this page

ایم ڈبلیوایم ور مجلس علمائے شیعہ کے رہنماء علامہ سید عبدالحسین الحسینی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ڈپٹی کمشنر بنوں سے ملاقات

24 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(بنوں) مجلس وحدت مسلمین اور مجلس علمائے شیعہ کے رہنماء علامہ سید عبدالحسین الحسینی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) عون حیدر گوندل سے خصوصی ملاقات کی۔

 اس ملاقات میں صوبائی سیکرٹری نشر و اشاعت مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ ذاکر نوروز علی کربلائی، ضلعی رہنماء ذوالفقار علی اور جاوید اقبال حیدری بھی موجود تھے۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت ضلع بنوں کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، آخر میں نوروز علی کربلائی نے ڈپٹی کمشنر بنوں کا شکریہ ادا کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree