Print this page

میئراپر کرم و صدر ایم ڈبلیوایم پاراچنار مزمل حسین فصیح کی جانب سے شہدائے سانحہ پولیس لائن پشاور کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

05 فروری 2023

وحدت نیوز(پاراچنار)ڈسٹرکٹ کرم پاراچنار میں خیبرپختونخواہ پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تحصیل چیئرمین وصدر ایم ڈبلیوایم ضلع پاراچنار مزمل حسین فصیح کی جانب سے پاراچنار پریس کلب کے سامنے سانحہ پشاور شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم عبدالصمد خان ، تحصیل چیرمین مزمل آغا سمیت دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

 اس موقع پر سانحہ پشاور پولیس لائن مسجد خودکش بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شہید پولیس اہلکاروں کی روح ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی ،ملک کی سلامتی اور بقاء کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree