ایم ڈبلیو ایم ملت تشیع پاکستان کیلئے امید کی ایک نئی کرن ہے، علامہ عابد حسینی

15 اگست 2013

وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ پاراچنار کے دوران سابق سینیٹر اور تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے موقع پر تحریک حسینی کے سپریم لیڈر نے پاکستان میں ملت تشیع کے لئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے علامہ ناصر عباس جعفری کو انکی خدمات خصوصاً سانحہ کوئٹہ کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کامیاب ملک گیر دھرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

علامہ عابد حسینی نے ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے کی جانے والی اب تک خدمات کو ملت تشیع کے لئے امید کی ایک نئی کرن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی کشتی ایک عرصہ تک تزلزل میں رہنے کے بعد اب ساحل سے ہمکنار ہوگئی ہے۔ انشاءاللہ قوم کو گذشتہ کئی سالوں میں جو صدمے پہنچے ہیں، ایم ڈبلیو ایم خصوصاً راجہ صاحب آئندہ ایسے چیلنجوں کا جراتمندی سے مقابلہ کریں گے اور قوم کی متزلزل کشتی کو ساحل سے لگائیں گے۔

واضح رہے کہ پاراچنار دورے کے دوران علامہ ناصر عباس جعفری نے تحریک حسینی کے صدر مولانا منیر حسین جعفری، انکی پوری ٹیم، مجلس علمائے اہلبیت کے سینئر رہنماوں، انجمن حسینیہ کے اراکین اور مرکزی جامع مسجد کے پیش امام علامہ شیخ نواز عرفانی، نئی مرکزی قومی انجمن کے سیکریٹری جنرل کیپٹن علی اکبر اور دیگر رہنماؤں ریٹائرڈ ایئر مارشل سید قیصر حسین اور سید اقبال میاں، شہید قائد کے فرزند علامہ سید علی الحسینی، آئی ایس او اور آئی او کے اراکین سمیت اہم سیاسی اور مذھبی شخصیات کے علاوہ حالیہ دہرے بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے خانوادوں سے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree