Print this page

ایم ڈبلیوایم خیبر پختون خوا کے زیر اہتمام برسی شہید قائد کا اجتماع محلہ بنگش میں منعقد ہو گا

25 جون 2014

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختون خوا کےسیکریٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین حسین الحسینی نے اعلان کیا ہے کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 26 ویں برسی کا صوبائی پروگرام 10اگست بروز اتوار کو محلہ بنگش میں منعقد کیا جائے گا ، وحدت ہاوس پشاور سے جاری بیان میں ان  کا مذید کہنا تھا کہ شہید قائد کی برسی کے اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے، جب کہ خصوصی خطاب مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔ اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں انتظامی کمیٹیاں جلد تشکیل دی جائیں گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree