Print this page

ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخواکی صوبائی شوریٰ کا دو روزہ اجلاس 31 جنوری کو پشاور میں طلب ، علامہ وحید کاظمی

26 جنوری 2015

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیوایم کی صوبائی شوریٰ کا دو روزہ اجلاس 31 جنوری کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے، جس میں تنظیم کی فعالیت، شعبہ جاتی کارکردگی اور دیگر امور پر بحث اور فیصلہ جات کئے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اجلاس 31 جنوری بروز ہفتہ شروع ہوگا اور یکم فروری کو دوسرے روز تک جاری رہے گا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی کریں گے، جبکہ صوبائی کابینہ کے اراکین اور تمام اضلاع کے مسئولین شریک ہوں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree