Print this page

صہیونی ثقافت کو اسلامی یونیورسٹی میں پروان چڑھانا باعث ننگ و عار ہے، علامہ سبطین حسینی

27 اکتوبر 2014

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے کہا ہے کہ انسانیت کے سب سے بڑے مجرم اور اسلام و مسلمانوں کے دشمن ملک اسرائیل کے ثقافتی پروگرامات کا اسلامی یونیورسٹی میں انعقاد عالم اسلام کے لئے باعث تشویش اور مظلوم فلسطینیوں کے خون پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی یونیورسٹی میں لگنے والے صہیونی اسٹال پر اپنے ردعمل میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ امر عالم اسلام میں پاکستان کی بدنامی و خفت کا باعث بنے گا، قبلہ اول، لاکھوں مسلمان فلسطینیوں کے خون کو بھول جانا نہایت افسوسناک ہے۔ ایک ایسی ناجائز ریاست جہاں جانے کی ہمارے پاسپورٹ میں بھی اجازت نہیں ہے، اس کی ثقافت کو ایک اسلامی یونیورسٹی میں پروان چڑھانا باعث ننگ و عار ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree