Print this page

علامہ سبطین حسینی کا دورہ ہنگو، امامیہ علماء کونسل کے اراکین سے ملاقات

02 اگست 2014

وحدت نیوز(ہنگو) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسین الحسینی نے ہنگو میں  امامیہ علماء کونسل کے اراکین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے جامعہ عسکریہ ہنگو میں عید ملن پارٹی میں بھی شرکت کی اور برجستہ علماء کرام  جن میں علامہ خورشید انور اور دیگر شامل تھے سے ملاقاتیں کیں، سیکرٹری جنرل کے پی کے نے انہیں شہید قائد کی برسی میں شرکت کی دعوت دی اور ان سے تعاون کی اپیل کی۔ علاوہ ازیں کرم ایجنسی میں پہلی مرتبہ شب شہداء منعقد کی گئی، گاوں قباد شاہ خیل کے شہیدوں کی یاد میں اپنی  نوعیت کا پہلا پروگرام ہوا،  جس میں سینکڑوں مردوں اور خواتین نے شرکت کی۔پروگرام میں علاقائی تنظیموں انصار الحسین، مجلس علماء، حزب الحسین، آئی او، آئی ایس او نے شرکت کی۔ تنظیموں کے ساتھ ساتھ علماء اور عمائدین قوم نے بھی شرکت کی اور شہداء کے خون سے تجدید عہد کیا اور اور شہداء کے گھرانوں کی مشکلات کو کم کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر علامہ سبطین حسینی کا کہنا تھا کہ یاد شہداء منانا ہم پر فرض ہے، انہوں نے اس دن کو منانے کی ضرورت پر زور دیا۔  اور اس دن کو ہر سال منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree