Print this page

اہلیان کوئٹہ کوقومی شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات کے حل کیلئےایم پی اے آغا رضا کی چیئرمین نادراعثمان مبین سے ملاقات

05 اکتوبر 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنمااور رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا نے چیئرمین نادرا عثمان مبین سے نادرا ہیڈ آفس میں خصوصی ملاقات کی، آغا رضا نے چیئرمین نادرا سے کوئٹہ میں متعین نادرا آفس کے عملے کےعدم تعاون اور عوام سے بد اخلاقی کی شکایت کی، انہوں نے کہا کہ ہزارہ ٹائون اور علمدار روڈ کے عوام قومی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ، سنگین سکیورٹی خدشات کے باعث اہل تشیع ہزارہ شہریوں کا نادرا آفس آنا جانا بھی خطرے سے خالی نہیں ، لہذٰا میرے نادراحکام سے گذارش ہے کہ میرے حلقے کے عوام کی جان مال عزت آبرو کے تحفظ کیلئے ایک مستقل نادرا آفس کا قیام ہزارہ ٹائون میں کیا جائے ، چیئرمین نادرا عثمان مبین نے ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان سید محمد رضا کو شکایات کے ازالے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree