Print this page

نئی نسل میں تعلیم کا رجحان قابل تعریف ہے، مگر ہمارے نصاب میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیوں کی اشد ضرورت ہے، ارباب لیاقت ہزارہ

17 جولائی 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹریٹ سے جاری شدہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل ارباب لیاقت علی ہزارہ نے جدید تعلیم کو عصر حاضر کی اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی نسل میں تعلیم کا رجحان قابل تعریف ہے، مگر ہمارے نصاب میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیوں کی اشد ضرورت ہے۔

 انہوں نے جدید نصابی سرگرمیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں نظام تعلیم مکمل طور پر تبدیل ہوچکا ہے اور ہم ابھی تک پرانے نصاب کی رٹ لگا کر اپنی ہونہار اور قابل نوجوان نسل کو ضائع کرنے پر تلے ہیں۔ ہمارے نظام کی بنیاد ابھی تک مضامین کو رٹنا اور ذہن نشین کرنا ہے، جبکہ ساری دنیا نظام تعلیم میں جدت لا کر تخلیقی سوچ اختیار کرتے ہوئے بہتر ہونے پر زور دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے معاشرے میں طلباء صحیح سمت کا تعین کرتے ہوئے بہتر تعلیمی نظام کا انتخاب کریں تو انہیں بین الاقوامی طلباء سے مقابلہ کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree