Print this page

عمران خان کی ریاست مدینہ میں پھر سے قتل وغارت گری کا بازار سجایا گیا ہے، علامہ برکت مطہری

06 مارچ 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ برکت مطہری نے کہا کہ پشاور کوچہ رسالدار مسجد امام بارگاہ امامیہ میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والی دہشتگردی بم دھماکے کی شدید مزمت کرتے ہیں ۔عمران خان کی ریاست مدینہ میں پھر سے قتل وغارت گری کا بازار سجایا گیا ہے ۔

انہون نے کہا کہ یہ سانحہ حکومت وقت اور سیکورٹی فورسز کی نااہلی کا نتیجہ ہے پاکستان کی تاریخ رہی جب بھی حکومت کو دباؤ پڑا تو شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا ماحول گرم کیا جاتا ہے ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ واقع میں ملوث عناصر اور سہولت کار کے خلاف کاروائی کی جائے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree