Print this page

ایم ڈبلیوایم عزاداری سیل کی کوششوں سے تمام تر رکاوٹوں کا خاتمہ،جھل مگسی میں عشرہ مجالس جاری

02 اگست 2022

وحدت نیوز(جھل مگسی)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی عزاداری کونسل محرم الحرام کی آمد سے قبل  سےہی فعال ہے عزاداری وجلوس عزاء کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے اور مسلسل تمام علاقوں کے امام بارگاہوں کے ذمہ داران سے رابطہ میں ہے الحمدللہ عزاداری کونسل کی مسلسل کوششوں سے ضلع جھل مگسی کے ہیڈکوارٹر گنداواہ میں امام بارگاہ سجادیہ میں ہونی والی مجلس میں انتظامیہ کی جانب سے ہرسال کی طرح اس سال بھی روکاوٹیں پیدا کی جارہی تھی اجازت مل گئی مجلس اپنے مقررہ وقت پر منعقد ہوئی۔

 گنداواہ کے تمام مومنین نے امام بارگاہ سجادیہ گنداواہ میں مجلس کے احسن طریقے سے منعقد ہونے پر عزاداری کونسل بلوچستان کے تمام اکابرین مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید محمد ہاشم موسوی ،مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی نائب سہیل اکبر شیرازی ،شیعہ کانفرنس کے صدر جناب جواد رفعی ،صوبائی عزاداری کونسل کے چیئرمین شمن علی حیدری اور ضلع جھل مگسی کے اکابرین سید عبدالغنی شاہ حسینی صاحب، مولانا امجد علی محسنی صاحب، مولانا سعید احمد سعیدی صاحب،مولانا ندیم احمد جوادی صاحب، سید اطہر شاہ حسینی صاحب، محمد سچل صاحب کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ مولا کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ مندرجہ بالا احباب اور بہت سے احباب جو کہ سید الشہداءؑ  کی عزاداری کے لئےکوششں کررہے ہیں انکو جزائے خیر اور طولِ عمر عطا فرمائے۔ آمین

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree