Print this page

اسدعباس نقوی کی ایم ڈبلیوایم وفد کے ہمراہ بزرگ عالم دین جامعہ جعفریہ کے سابق پرنسپل علامہ شیخ حسین علی رفیعی کی وفات پر انکے فرزند انجینئر حاجی جواد رفیعی سے تعزیت

06 جنوری 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ میں بزرگ عالم دین جامعہ جعفریہ کے سابق پرنسپل علامہ شیخ حسین علی رفیعی کی وفات پر ان کے فرزند انجینئر حاجی جواد رفیعی سے تعزیت کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے شوریٰ عالی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر قانون آغا سید محمد رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ایک باکردار عالم دین معاشرے کی اصلاح کا سبب ہے۔
 
جبکہ عالم ربانی کی وفات سے قومی سانحہ ہوتا ہے۔ حدیث پاک میں ہے کہ جب ایک فقیہ عالم کی وفات ہوتی ہے تو اسلام میں ایسا شگاف پڑتا ہے۔ جسے کوئی چیز نہیں بھر سکتی۔ اس موقع پر سید اسد عباس نقوی نے علامہ شیخ حسین علی رفیعی کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی بلا جواز گرفتاری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کے سلسلے میں ہونے والے اقدامات پر مشاورت کی گئی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree