Print this page

انسانیت کےدشمن تکفیری دہشت گردوں نے وطن عزیز کا امن وسکون برباد کردیا ہے،علامہ ظفرعباس شمسی

30 جنوری 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ظفرعباس شمسی نے کہا کہ انسانیت کےدشمن تکفیری دہشت گردوں نے وطن عزیز کا امن وسکون برباد کردیا ہے، پولیس لائن پشاور کی مسجد میں بے گناہ نمازیوں کا قتل عام شیعہ مساجد و امام بارگاہوں پر حملوں کا تسلسل ہے۔حکومت پاکستان لوگوں کی جانوں کی حفاظت کرنے میں ناکام کام ھو چکی ھے ۔ حکومت پاکستان کی کمزوری کی وجہ سے دھشتگرد پھر اپنی بلوں سے باھر نکل آئے ھیں ۔ انسان قتل ھو رہے ھیں اور حکومت چپ کے دیکھ رہی ھے دہشتگردوں کو گرفتار نہیں کیا جانا  ۔ ھم مطالبہ کرتے ھیں کہ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے سزا دی جائے  ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree