Print this page

سابق وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا کوئٹہ کے دوصوبائی حلقوں سے ایم ڈبلیوایم کے امیدوار نامزد

26 فروری 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ سیاسیات نے سابق وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا کوآئندہ قومی انتخابات میں کوئٹہ کے دوصوبائی حلقوں سے ایم ڈبلیوایم کا امیدوار نامزدکردیاہے۔

ایم ڈبلیوایم شعبہ سیاسیات نے پارٹی چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے مشاورت کے بعد آغا رضا کو علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کے دونوں صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے امیدوار نامزد کیا ہے ۔

آغا رضا کی نامزدگی کو پارٹی قیادت کی جانب سے سراہا گیا ہے اور ان کی سابقہ دور میں قومی ملی اور عوامی خدمات خصوصاً محدود مدت ِ اقتدار میں حلقے کے عوام،مسنگ پرسنز ، کوئٹہ تفتان روٹ اور تفتان بارڈر پر زائرین کی سہولیات کیلئے کی جانےوالی ناقابل فراموش خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آغا سید محمد رضا 2013کے قومی انتخابات میں کوئٹہ کے حلقہ PB-27 سے ممبر منتخب ہوئے تھے اور اپنے دوراقتدار کے مختلف ادوار میں چار صوبائی وزارتوں کے قلمدان ان کی قابلیت کےسبب ان کے سپرد کیئے گئے تھے ۔

آغا رضا نے بلوچستان حکومت میں قانون، لائیواسٹاک، جنگلات اور پارلیمانی امور کے وزیر کی حیثیت سے اپنے فرائض باحسن وخوبی انجام دیئے تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree