Print this page

رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے مومنین کو چاہئے کہ اس مہینہ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں،مولانا ذوالفقار سعیدی

29 مارچ 2024

وحدت نیوز(ڈھاڈر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بولان کی طرف سے مسجد امام موسی کاظم ع ڈھاڈر میں دعائے کمیل اور درس اخلاق کا پروگرام منعقد کیا گیا۔اس موقعہ پر مجلس علماء مکتب اہلبیت بلوچستان کے صوبائی نائب صدر مولاناذوالفقارعلی سعیدی نے درس دیتے ہوئے کہاکہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے مومنین کو چاہئے کہ اس مہینہ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں اور ذکرخدا میں مصروف رہیں۔ یہی وہ مہینہ ہے جس کے ذریعے انسان زیادہ قرب خدا حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ رمضان وہ مہینہ ہےجس مہینہ قرآن نازل ہوا اور اس مہینہ  میں انسان کا سانس لینا بھی تسبیح کا ثواب رکھتاہے انسان کواس مہینہ میں تلاوت قرآن اور دعاوں اور مناجات میں مصروف رہنا چاہئے۔اس موقعہ پر MWM ضلع بولان کے جنرل سیکریٹری قاضی جمیل احمد انصاری اور دیگر کارکنان نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree