اتحاد و اتفاق میں ہی رمز کامیابی ہے ،امیدوار پی بی 26کوئٹہ آغا رضا

24 دسمبر 2018

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلیمن پاکستان کے نامزد امیدوار سابق وزیر قانون سید محمد رضا (آغا رضا) ضمنی الیکشن پی بی 26 کے سلسلے میں مختلف کارنر میٹنگ میں سیاسی شخصیات قبائلی عمائدین اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم دوستی کے دعویداروں نے اس حلقہ میں کتنی ترقیاتی اسکیموں کا اجرا کیا اور ایم ڈبلیو ایم نے الیکشن 2013 کے بعد پسماندگان شہداء کیلئے 64 رہائشی فلیٹس کی تعمیر کا اجرا کر دیا تھا جو کہ اس حلقہ کے عوام کا حق ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی یقینی ہے اللہ نے چاہا اورعوام نے ہمیں حق نمائندہ گی دی تو یہاں کے بنیادی شہری حقوق کیلئے جد و جہد جاری رکھیں گے اور عوامہ مسائل کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار آغا رضا نے کہا کہ اس حلقہ کے عوام کی طرف سے محبت اور اعتماد نا قابل بیان ہے۔آغا رضا نے کہا کہ عوام کی اکثریت نے الیکشن سے پہلے ہی مجلس وحدت مسلمین کی نظریہ اتحاد کی تائید اور بھر حمایت کا اعلان کر کے اپنے سیاسی بلوغت کا ثبوت دے دیا ہے۔31 دسمبر کو خیمہ کے نشان پر مہر لگا کر تمام منفی عناصر کو رد کر دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree