Print this page

ایم پی اے آغا رضا کا میڑک کے امتحان میں 75%سے زیادہ نمبرلینے والے طلباء کیلئے لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

11 مئی 2015
ایم پی اے آغا رضا کا میڑک کے امتحان میں 75%سے زیادہ نمبرلینے والے طلباء کیلئے لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

وحدت نیوز (کوئٹہ) سردار اسحاق خان بوائز ہائی سکول کے کمپیوٹر لیب کا افتتاح ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا کے دست مبارک سے کیا اس موقع پر کونسلر کربلائی رجب علی اور مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے مسؤلین بھی شریک تھے،یاد رہے کہ آغا رضا نے سکول ہذا کے لیے کمپیوٹرز ، اسکینراور پرنٹرز اپنے فنڈز سے مہیا کیے تھے۔ آغا رضا نے مختلف جماعتوں کا دورہ کیا اور طلباء سے درس و تدریس اور سپورٹس کے حوالے سے سوالات پوچھے۔ جماعت نہم کے طلباء نے تدریسی حوالے سے کہا کہ ہمیں مطالعہ پاکستان کی کتابیں ابھی تک اکثر طلباء کو نہیں ملے ہیں اور نہ مذکورہ کتابیں بازار میں دستیاب ہے ۔علاوہ ازیں سکول ہذا میں کھیل کے میدان نہ ہونے کہ وجہ سے طلباء مجبوراً انڈورز گیم کھیلتے ہیں اور انڈوز گیم کے لوازمات کا فقدان بھی ہے۔

آغا رضا نے طلباء کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اصل میں گراونڈ کا سکول میں ہونا انتہائی لازم ہوتا ہے لیکن ہمارے علاقے میں زمین نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات پیش آرہے ہیں۔جسکی وجہ سے ہمیں یونیورسٹی اور ریزڈیشنل سکول کا پہاڑ کے دامن پر بنوانا پڑ رہا ہے۔ درسی کتابوں کے حوالے سے آغا رضا نے کہا کہ جب تک حکومت کتابوں کی بندوبست کرتے ہیں اس وقت سے پہلے میں آپ بچوں کے لیے مطالعہ پاکستان کے کتب کا فوٹو کاپیز سیٹ بنوانگا تاکہ تدریس کا تسلسل قائم رہے۔ علاوہ ازیں سیکنڈ ٹائم سکول ہذا میں طلباء کے لیے مفت انگلش لینگویج پروگرامزاور کمپیوٹرز کلاسز کا آغاز کروانگا تا کہ طلباء زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکے۔اور طلباء کو نصیحت کی کہ پڑھائی میں خوب دل لگا کر پڑھے۔ جو بچہ میڑک کے امتحان میں 75%سے زیادہ مارکس لے گا تو میں اپنے فنڈ سے اس طالبعلم کے لیے لیپ ٹاپ لونگا چاہیے 100طالبعلم ہی کیوں نہ ہوں۔سکول ہذا کے اساتذہ صاحبان کے لیے الگ ملٹی میڈیا روم ، کینٹین اور چوکیدار کے لیے کمرے کی مرمت کا اعلان کیا۔ہیڈ ماسٹر کی طرف سے دیے گئے سکول ہذا کی ڈیمانڈ لسٹ پر جلد عمل درآمد ہوگا ۔ جن میں سکول ہذا کی چاردیواری کو مزید اونچا کرنا، سپورٹس سامان، لیبارٹری لوازمات اور سکول ہذا میں سائیکل اسٹینڈ کے لیے شیڈ بنوانا وغیرہ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree