Print this page

بلوچستان میں امن و آشتی کے قیام کیلئے جنرل ناصر جنجوعہ نے بحیثیت کمانڈر سدرن کمانڈ قابل قدر جدوجہد کی،علامہ مقصودڈومکی

30 ستمبر 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل ناصر جنجوعہ کی بلوچستان میں قیام امن کے لیے مخلصانہ کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ بلوچستان کے حل اورصوبے میں امن و آشتی کے قیام کے لئے جنرل ناصر جنجوعہ نے بحیثیت کمانڈر سدرن کمانڈ قابل قدر جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دھشت گردی اور کرپشن کے خاتمہ سے متعلق فوج کے حالیہ کردار کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اسی لئے جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں اضافہ عوامی مطالبہ بنتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم بلوچستانی عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے سے صوبے کے حالات میں مزید بہتری آئے گی۔قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالا مال بلوچستان کے عوام آج بھی محرومیت اور مظلومیت کا شکار ہیں۔بلوچستان پیکج میں صوبے سے غربت اور محرومیت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ اب جبکہ نواب زادہ براہمدغ بگٹی نے مذاکرات کی پیشکش کی ہے حکومت کو اس پیشکش کا مثبت جواب دینا چاہیے ،کیوں کہ بلوچستان کا مسئلہ طاقت اور تشدد کی بجائے افھام و تفہیم سے حل ہوگا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree