Print this page

جب دہشتگردوں کو ریا ست کی برابری دی جا ئےتوبم دھما کےاورقتل وغا رت گری معمو ل بن جا تی ہے،آغا رضا رضوی

15 اپریل 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی سید محمد رضا نے کہا کہ جس ملک میں دہشتگر دوں کو ریا ست کے بر ابر حیثیت دیکر مذا کرات کا ڈ ھونگ رچا یا جائے اُنکی ظا لمانہ کار وائیوں کو قا نو نی حیثیت دے ، قا تلو ں کو جیلو ں سے با عزت بر ی کر دی جا ئے تو وہاں بم دھما کے اور قتل و غا رتگر ی روز مر ہ کا معمو ل بن جا تا ہے جسکا مشا ہدہ ہم پا کستان میں بخو بی کر رہے ہیں، یہاں سینکڑ وں کی تعدا د میں دہشتگر د گر وہ ہیں جب ایک کو قانو نی حیثیت اور پر و ٹو کو ل ملتا ہے تو با قی بم دھما کو ں اور قتل و غا رت کے زور سے ریا ست کو اپنی طر ف متو جہ کرنے میں مصر وف ہو جا ئی ہیں ان خیا لات کا اظہارانہوں نے کوئٹہ کے ایک مقامی نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس تنا ظر میں اس کا علاج یہی ہو گا کہ پوراملک ان گر وہوں کے حوالے کر دیا جا ئے اور جنگل کی طر ح ان میں جو بھی زیا دہ طا قتور ہو وہی اپنی حکومت قائم کرے یہا ں کے عوام کا خدا ہی حا فظ۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کے طول و ارض میں قتل و غا رت کابا زار گرم ہے حکومت کو عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کو ئی دلچسپی نہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ سریاب روڈ میں بے گنا ہ افراد کو بس سے اُتا ر کر شنا خت کے بعد بے دردی کے سا تھ قتل کرنا حیوانیت اور بر بریت کی انتہا ہے ایسے وحشی درندے مسلمان تو کیا انسا نیت کے نام پر بد نما دا غ ہیں ۔ اس و اقع کے بعد امن امان سے متعلق حکومتی دعووں کا پو ل کُھل گیا ۔ امن و امان کی صو رتحال میں کو ئی بہتر ی نہیں آئی اس با رے میں صوبا ئی حکومت کے دعوے سر اسر جھوٹ پر مبنی ہے پو رے صو بے میں امن نا م کی کو ئی چیز نہیں ۔ ننگ انسا نیت دہشتگر دجہاں اور جس جگہ بھی کا روائی کرنا چاہے کار وئی کر کے اطمینا ن سے بھا گ جا تے ہیں انتظا میہ اور قا نون نا فذ کرنے والے ادار ے خا مو ش تما شا ئی بنے پھر تے ہیں ۔ یہا ں یہ سوال پیدا ہو تا ہے کہ کتنے دہشت گر دوں کو گرفتا ر کیا گیا ہیں اور کتنوں کو انصا ف کے کٹہر ے میں لا کھڑا کیا ہیں ؟کتنوں کو پھا نسی ملی ہیں کہ امن کے دعوے کےئے جا ر ہے ہیں۔ جو حکومت شر پسندوں کے بیا نا ت کو اخبا رات سے نہ مٹا سکے وہ اُنکی کار و ائیوں کو کیسے لگام دے سکتے ہیں ۔انہوں نے آخر میں حکومت سے مطاکبہ کیا کہ حکومت ہما رے سا تھ آنکھ مچولی بند کرے اور ان دہشت گر دوں کو لگام دے ۔ اُنکے کو ئی ٹھکا نے حکومت سے ڈھکا چھپا نہیں انکے خلا ف سخت کا روائی کیا جائے ورنہ بہنے والے یہ بے گنا ہ خون اُنکے مُنہ پر بد نما داغ کی طرح ہمیشہ با قی رہے گا ۔ عوام کو تحفظ فر اہم کرنا حکومت کی براہ راست ذمہ دا ری بنتی ہے ورنہ حکومت اپنی حیثیت کھو بیٹھے گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree