Print this page

دہشتگردی اور فرقہ واریت امریکی غلامی کے تحفے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

15 اگست 2013

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 14 اگست کا یوم آزادی ہم ایسی صورتحال میں منا رہے ہیں کہ جب یہ ملک برطانوی غلامی سے نکل کر امریکی غلامی میں داخل ہوچکا ہے۔ دہشت گردی، فرقہ واریت اور امن و امان کی ابتر صورتحال امریکی غلامی کے تحفے ہیں۔ جن عظیم اور اعلٰی مقاصد کے لئے برصغیر کے مسلمانوں نے حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی قیادت میں یہ ملک حاصل کیا۔ وہ مقاصد حاصل نہیں ہوئے۔ حکیم الامت علامہ اقبال ؒ نے قوم و ملت کو جو راستہ دیکھایا اسے اپنا کر ہم حقیقی اسلامی فلاحی ریاست قائم کرسکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ گذشتہ 65 سالوں میں اسلام اور جمہوریت کے نام پر اس قوم کے ساتھ مذاق ہوتا رہا۔ اب وقت آچکا ہے کہ چہروں کی تبدیلی کے بجائے نظام کو بدلنے کی کوشش کی جائے۔ ایک ھمہ گیر انقلاب ہی اس ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی چھوٹی قومیتوں خصوصاً بلوچستان کے ساتھ 65 سال سے جاری ناانصافیوں کا خاتمہ کرکے ہی بہتر مستقبل تلاش کیا جاسکتا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree