Print this page

سیکرٹری جنرل شیعہ سیفٹی کا علامہ ہاشم موسوی اور رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا سے ٹیلیفونک رابطہ

01 جون 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) شیعہ سیفٹی آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل سیرت عباس کا امام جمعہ کوئٹہ و مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی، ایم ڈبلیو ایم سے تعلق رکھنے والے رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا اور ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل سید عباس علی موسوی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں کوئٹہ سمیت بلوچستان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ و نسل کشی، سانحہ مستونگ اور بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شیعہ سیفٹی آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل سیرت عباس نے علامہ سید ہاشم موسوی، رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا اور سید عباس علی موسوی سے ٹیلیفونک رابطہ قائم کیا، جس میں انہوں نے شیعہ رہنماؤں کو کوئٹہ سمیت بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر تعزیت پیش کی، اور کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی شیعہ ٹارگٹ کلنگ و نسل کشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

سیرت عباس نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ سیفٹی کے تحت ماضی میں کوئٹہ میں جو سیکیورٹی اقدامات کئے گئے، شہر کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات کی رفتار کو مزید تیز کرنا ہوگا۔ انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کو شیعہ سیفٹی کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کو شیعہ سیفٹی کی جانب سے ملک بھر میں دی جانے والی سیکیورٹی خدمات کے حوالے سے آگاہی دی اور تنظیم کے اغراض و مقاصد بھی بیان کئے، جس پر شیعہ رہنماؤں نے شیعہ سیفٹی آرگنائزیشن کی خدمات کو سرہاتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور اس نیک عمل کو جاری و ساری رکھنے کی خواہش کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree