Print this page

علامہ مقصودڈومکی کی زیر قیادت ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے وفد کی لشکری رئیسانی سے ملاقات

26 جون 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے ایک وفد نے بلوچستان کے ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما نواب زادہ لشکری رئیسانی سے ملاقات کی۔ وفد میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی، جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری بشیر احمد ماندائی، جمعیت اتحاد العلماء کے صوبائی رہنما ڈاکٹر عطاء الرحمن، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنما علامہ اکبر حسین زاہدی، سید سکندر علی اور تنظیم اسلامی کے صوبائی رہنما اقتدار احمد خان شامل تھے۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان اتحاد بین المسلمین اور امن کے فروغ کیلئے مصروف عمل ہے۔ جبکہ ملک میں قرآن و سنت کا احیاء ہماری منزل ہے۔ بشیر احمد ماندائی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی اور قتل وغارت گیری کے سد باب کیلئے سیاسی، مذہبی، اور قبائلی زعماء مل کر کردار ادا کریں۔ نواب زادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ اس وقت پاکستان سمیت پورا عالم اسلام سامراجی سازشوں کی زد پر ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد نہیں۔ دہشت گردی کے واقعات کیلئے مستونگ کے براہوی بیلٹ کا انتخاب سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کے گورے انگریزوں کی غلامی سے نکل کر ہم کالے انگریز کے غلام بن چکے ہیں۔ صورتحال کی بہتری کیلئے علماء کرام اور قبائلی رہنما اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اتحاد و امن کے فروغ کیلئے ملی یکجہتی کونسل کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree