Print this page

پاکستان میں فرقہ پرست عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

25 نومبر 2014

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ داعش جیسی دہشتگرد تنظیم سے متعلق جنرل راحیل شریف کی سوچ درست ہے، مگر پاکستان میں فرقہ پرست عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ جو داعش کے ہمدرد اور ہمنوا ہیں۔ وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔ لہذٰا دہشتگردی کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کیا جائے۔ بلدیاتی الیکشن جمہوریت کا حسن اور نرسری ہیں۔ ملک کے تمام صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ تاکہ گلی محلے کی سطح پر عوامی قیادت ابھر کر سامنے آئے۔ یہ بات باعث افسوس ہے کہ سیاسی جماعتیں جمھوری سسٹم سے خائف ہیں۔ اکثر سیاسی جماعتوں میں پارٹی الیکشن ٹھیک طور پر نہیں ہوتے، جہاں پارٹی قیادت الیکشن کے بجائے وصیت نامے سے بنائی جاتی ہے۔ ملک کی طرح سیاسی جماعتوں پر بھی بااثر سرمایہ دار، جاگیردار افراد مسلط ہیں۔ زائرین سے متعلق حکومتی رویہ افسوسناک ہے۔ زائرین کو غیر قانونی طور پر پریشان کیا جاتا ہے۔ زائرین سے این او سی کا مطالبہ غیر آئینی ہے۔ تفتان بارڈر پر کئی روز تک زائرین کو کھلے آسمان تلے روکا جاتا ہے، جہاں ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ حکومتی شخصیات کے وعدے وفا نہیں ہو رہے جبکہ ارباب اقتدار زائرین کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ اور مخلص نہیں ہیں۔ اگر امتیازی سلوک جاری رہا تو زائرین کے ایشو پر ملک گیر احتجاج کی کال دے سکتے ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree