گلگت،غیر قانونی ٹیکسزکے نفاذ کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی جلسہ، ایم ڈبلیوایم رہنما غلام عباس کا خطاب

01 اگست 2016

وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان میں غیرقانونی ٹیکسز کے نفاذکے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی جلسے سے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری سیاسیات برادر غلام عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی جی بی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پی پی پی حکومت کی گذشتہ پانچ سالہ کارکردگی سے مختلف نہیں ، جی بی حکومت عوام کے مسائل کے حل میں یکسرناکام دکھائی دیتی ہے، سہولیات دینے کے بجائے غیر قانونی اور غیر آئینی ٹیکسز کا نفاذکرکے عوام سے جینے کا حق بھی چھینا جارہا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے اور اس دن سے ڈرے کے جب پورا گلگت بلتستان ان کے عوام دشمن اقدامات کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree